مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ شام میں تعیینات امریکی فوجیوں اور تنصیبات پر حملے جاری ہیں۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صوبہ الحسکہ کے جنوبی علاقے میں واقع امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملوں کے بعد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
امریکی فوجی کمانڈ کی جانب سے ابھی تک حملوں کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
کسی گروہ یا تنظیم نے تاحال حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
یاد رہے کہ عراقی مقاومت اسلامی نے انتباہ کیا ہے کہ صہیونی حکومت بغداد پر حملہ کرے تو خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر حملہ کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ